فیصل آباد، پیورفوڈ لائسنس اور حفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں، ریستورانوں اور بیکریوں کے خلاف بھرپورآپریشن جاری

بدھ 22 جولائی 2015 08:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء)ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مضر صحت،غیر معیاری اشیائے خوردنی کی فروخت،پیورفوڈ لائسنس اور حفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنے والے ہوٹلز/ریسٹورنٹس/بیکریزکے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے لائلپور ٹاؤن رافیعہ حیدر نے ٹی ایم او میاں ندیم انورودیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ہوٹلز/ریسٹورنٹس/سویٹس اینڈ بیکرزکو سیل کردیا جن میں العزیز ہوٹل سمندری روڈ،شہریار ہوٹل ستیانہ روڈ اور سوساں روڈ پر فرائی چکس،آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرزاور فوکس اینڈ نائیوزفاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ شامل ہیں۔

ڈی سی اونے کہاہے کہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے گندے ماحول میں تیار کی جانے والی غیر معیاری اشیائے خوردنی کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی لہذا ہوٹلز/ریسٹورنٹس اور دیگر دکانداروں کو چاہیے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کو اپنائیں بصورت دیگر چھاپوں کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کی نشاندہی کریں اس سلسلے میں فیصل آبادسٹی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفیشل کے فیس بک پیج پر میسج بھی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :