افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 8 طالبان ہلا ک

بدھ 22 جولائی 2015 08:51

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 8 طالبان اور ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے قندوز ، پکتیا اور ننگرہار میں آپریشنز کئے جن میں 8 طالبان اور ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران متعدد طالبان کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :