ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 600سے 800روپے تک گھٹ گئی

بدھ 22 جولائی 2015 08:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت 600سے 800روپے تک گھٹ گئی ہے۔عیدالفطر کی تعطیلات کے بعدجب پاکستان میں صرافہ مارکیٹ کھلی تو عالمی سطح پر سونے کی قیمت گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور 37ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1107ڈالرہوگیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کارجحان دیکھاگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد مارکیٹ کھلنے پرایک تولہ سونا800روپے سستاہوگیاجس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 45ہزار500روپے سے کم ہوکر44ہزار700روپے ہوگئی اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 686روپے کی نمایاں کمی سے 38ہزار314روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی 15روپے ہوگئی جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 615روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کرنا ہے۔عام طور پر سرمایہ کار غیر یقینی معاشی صورتحال کے دور میں سونا خریدتے ہیں، دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی سونے کی دھڑا دھڑ فروخت جا رہی ہے۔بھارتی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی