چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرزکا پگھلنا اورمون سون بارشیں ہیں، ڈی جی محکمہ موسمیات،گلیشیرز پگھلنے کی پیشگی اطلاع دورکے علاقوں میں نہیں پہنچتی جس سے لوگ بے خبررہتے ہیں،غلام رسول

بدھ 22 جولائی 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرز کا پگھلنا اور مون سون کی بارشیں ہیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان کیندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ کراچی میں بھی 22 سے 24 جولائی کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

غلام رسول کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرزکا پگھلنا اورمون سون کی بارشیں ہیں جس کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال اور گلگت میں گلیشیرزکے پگھلنے کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے تاہم یہ ہی اطلاعات دورکے علاقوں میں نہیں پہنچتی جس کے باعث وہاں کے لوگ بیخبر رہتے ہیں، کسی جگہ ایک دن میں 100 ملی میٹرسے زیادہ بارش ہو تو وہاں نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔واضح ر ہے کہ اب تک طوفانی بارشوں سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں بستیاں زیرآب آنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :