مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی وبا ء پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا

بدھ 22 جولائی 2015 08:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی وبا ء پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں سرولینس کے لئے ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسیز اور آؤٹ ڈورز میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے کاؤنٹرقائم نہ ہو سکے ۔محکمہ صحت نے عید کی چھٹیوں میں سرولینس جاری رکھنے کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق موش سون کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ہیں جبکہ عید کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس سے ہسپتالوں میں بھی بڑے پیمانے پر ڈینگی مچھر کی افزائش کا امکان ہے ۔شہر کے بیشتر علاقوں نشتر،چونگی امرسدھو،مزنگ،راوی روڈ،کوٹ لکھپت ،اقبال ٹاؤن ،لارنس روڈ کے بیشتر علاقوں میں سرولینس ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں ۔

(جاری ہے)

میو، جنرل،سروسز،شاہدرہ، سمیت دیگر ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بنائے گئے ایچ ڈی یوز بھی فعال نہیں ہوسکے ۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ لاہور، شیخوپورہ ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کو ڈینگی وباء کے لئے حساس قرار دیا گیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی روک تھام اور بچاؤ کے لئے تمام محکموں کے اافسران کو ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو عید کی چھٹیوں میں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے اور ای ڈی او لاہور کو ملازمین کے ڈیوٹی روسٹر بنانے کا حکم دیا تھا جن پر بھی عمل نہیں کیا جاسکا اور اس کاروائی کو کاکاغذوں کی حد تک محدود رکھا گیا ۔

ماہرین کے مطابق سرولینس پر توجہ نہیں دی گئی تو اس سال ہونے والی بارشوں کے باعث ڈینگی وباء سر اٹھا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :