بھکر،مضر صحت پکوڑے کھانے سے 17افراد کی حالت غیر

بدھ 22 جولائی 2015 08:42

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء )نواحی علاقہ گلی والا میں مضر صحت پکوڑے کھانے سے بھڈوال برادری کے 17افراد کی حالت غیر ،ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ،متاثرین میں 6بچے ،3مرد اور 8خواتین شامل ہیں تفصیلات کے مطابق منکیرہ کے نواحی علاقہ گلی والا کے رہائشی عظمت شیر بھڈوال کے بھر میں عید کے موقع پر پکوڑے بنائے گئے جسے کھانے کے بعد گھر کے 17افراد کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی جس پر تمام افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ لایا گیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر پرویز اقبال کی نگرانی میں ڈاکٹر عابد علی بلوچ ،ڈاکٹر محمد صفدر چپ و دیگر عملہ نے متاثرین کو ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ پکوڑوں میں استعمال ہونیوالا بیسن خراب تھا جس کے باعث 17افراد کی حالت خراب ہو گئی