یمن ، کار بم دھماکہ ، 4 افراد ہلاک ، 8 بچوں سمیت متعدد زخمی ، داعش نے ذمہ د اری قبول کر لی

بدھ 22 جولائی 2015 08:51

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک او ر متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارالحکومت صنعاء میں ایک سیکیورٹی چوکی کو خودکش کار دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ عینی شائدین اور طبی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔