امریکی وزیر خارجہ جان کیری چودہ اگست کو کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے ،ہوانا میں امریکی سفارتخانہ پر پرچم لہرائیں گے

بدھ 22 جولائی 2015 08:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) امریکہ کے وزیر خارجہ چودہ اگست کو کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی سفارتخانے پر امریکہ کا پرچم لہرائیں گے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام اور سفارتی ذرائع نے بتایا کہ چودہ اگست کو اپنے تاریخی دورے کے موقع پر کیوبا میں امریکی سفارتخانہ پر وزیر خارجہ جان کیری واشنگٹن کا پرچم لہرائیں گے ۔ جان کیری 1945 سے کیوبا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہوں گے ۔ واضح رہے کہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان 1961 کے بعد گزشتہ پیر کو اس وقت سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں جب دونوں ممالک کے انٹرلیسٹ سیکشنز باضابطہ طور پر سفارتخانے بن گئے ۔

متعلقہ عنوان :