دریائے چناب و جہلم میں طغیانی،قریب بسنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات

بدھ 22 جولائی 2015 08:42

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء)دریائے چناب و جہلم میں طغیانی جاری ہے جھنگ کی انتظامیہ نے دونوں دریاؤں کے قریب بسنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں محکمہ انہار تریموں بیراج کے سینئر سب انجنئیر ملک مظہر نے گزشتہ روز بتایا کہ ہیڈ تریموں پر پانی کا اخراج تقریبآٓ90ہزار کیوسک ہو رہاہے جبکہ آمد ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک ہے انہوں نے بتایا کہ فی الحال خطرے کی کوئی بات نہ ہے اور نہ ہی کسی مزید سیلابی ریلے کی آمدکوئی اطلاع ہے۔