ایم ایچ 370 کا ممکنہ ملبہ فرانس پہنچا دیا گیا

اتوار 2 اگست 2015 09:35

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)ملائشین ایئر لائنز کے طیارے بوئنگ 777 کا ممکنہ ملبہ فرانس پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ غالبا یہ ملائیشیا کے اسی مسافر طیارے کا ایک ٹکڑا ہے، جو مئی 2014ء میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ماہرین ملبے کے اس ٹکڑے کے تجزیے سے مزید حقائق معلوم کرنے کی کوشش کریں گے۔ جہاز کا یہ ٹکڑا بحر ہند کے ’ری یونین‘ نامی جزیرے سے ابھی حال ہی میں ملا تھا۔ ایم ایچ 370 نامی پرواز میں عملے کے ارکان سمیت کل 239 افراد سوار تھے۔