دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں نیٹو عراقی فوج کی مدد پر متفق، معاہدے کے تحت عراق عسکری تربیت، سائبر دفاع، سکیورٹی شعبے میں اصلاحات سمیت سات اہم شعبوں میں تعاون کرے گا؛ نیٹو

اتوار 2 اگست 2015 09:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)نیٹو کے رکن ممالک کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی افواج کی تربیت ترکی اور ادرن میں ہو گی نیٹو کے رکن ممالک عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں مصروف ملکی افواج کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر متق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کا کہنا ہے کہ عراقی افواج کی معاونت کے معاہدے کے تحت وہ عسکری تربیت، سائبر دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات سمیت تقریبا سات اہم شعبوں میں تعاون کرے گا۔

نیٹو کے رکن ممالک کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی افواج کی تربیت ترکی اور ادرن میں ہو گی۔گذشتہ ایک سال کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور رواں سال جنوری کا مہینہ بہت خونریز ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

جنوری 2015 میں گذشتہ چھ سال کے مقابلے میں سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ افواج کے تعاون کا پروگرام عراقی حکومت کی درخواست تشکیل دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں گہری مشاورت کے بعد پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

سیکریٹری جنرل جین سٹولنبرگ کا کہنا ہے کہ تعاون کے اس منصوبے کے تحت عراق کی سکیورٹی سیکٹرکی تشکیل، بموں کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت، عسکری ادویات اور سول ملٹری منصوبہ سازی سمیت دیگر معاملات میں تعاون کیا جائے گا۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’ان تمام اقدامات کے ساتھ ساتھ نیٹو دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکہ اور اْس کے اتحادیوں کے آپریشن، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

‘امریکی صدر اوباما نے رواں سال جون میں عراق میں موجود 3100 امریکی فوجیوں کے ساتھ 450 مزید امریکی فوجی بھیجنے کا حکم دیا تھا۔نیٹو اور عراقی حکومت کے درمیان معاہدے ایسے وقت ہوا ہے جب ترکی نے عراق اور شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں نیٹو ممالک سے مدد طلب کی ہے۔اس سے قبل بھی نیٹو کی اتحادی افواج نے عراق کی سکیورٹی فورسز کی تربیت کی ہے لیکن نیٹو افواج کی عراق میں تعیناتی کا معاہدہ نہ ہونے کے سبب سنہ 2011 میں افواج کا انخلا ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :