بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ میں تحریک انصاف کی برتری پارٹی کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے، بلدیاتی الیکشن میں جیت پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،عمران خان کا ٹویٹر پیغام

اتوار 2 اگست 2015 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ میں تحریک انصاف کی برتری پارٹی کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں بلدیاتی الیکشں میں جیت پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشں میں جیت سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ میں جیت پر خیبرپختونخوا کی حکومت اور خیبرپختونخوا کے کارکنوں کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر خیبرپختونخوا عوام نے جو اعتماد کیا ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اپنے دور حکومت کے خاتمے تک نئے خیبرپختونخوا بنا کر دم لیں گے ۔