پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی خدشہ نہیں ، سنتھ جے سوریا ،ساری دنیا کی ٹیموں کو یہاں کرکٹ کھیلنی چاہئے،کرکٹ سب کیلئے بڑی اہمیت رکھتی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 08:46

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی خدشہ نہیں ہے،ساری دنیا کی ٹیموں کو یہاں کرکٹ کھیلنی چاہئے،کرکٹ سب کیلئے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان بہت اہم مقام رکھتا ہے کیونکہ پاکستانی کرکٹرز اپنی حیران کن کارکردگی کی وجہ سے دنیا میں کرکٹ شائقین کیلئے ایک مقام رکھتے ہیں۔

کولمبومیں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے یہ ثابت کردیا کہ یہ کسی بھی مخالف ٹیم کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے،میچ میں سری لنکن ٹیم کی کارکردگی اچھی تھی،سری لنکا جیت کے قریب تھا مگر انور علی اور شاہد آفریدی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو چاہئے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلیں یہاں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے

متعلقہ عنوان :