’زندہ جلائے گئے فلسطینی بچے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ بانکی مون، ، اسرایل کی آبادکاری کی ناجائز پالیسی، فلسطیینی گھروں کو منہدم کی وجہ سے دونوں جانب انتہاپسندی پروان چڑھی ؛ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اتوار 2 اگست 2015 09:30

نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینی بچے کے قاتلوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ترجمان بانکی مون کا کہنا ہے کہ کہ یہودی آباکاروں کے جرائم کو بار بار نظر انداز کیے جانے اور ان کوسزا سے بری قرار دیے جانے کی وجہ سے پرتشدد واقعات ہوئے ہیں اور اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ امن کی بحالی کی کوششوں کی عدم موجودگی، اسرائیل کی آبادکاری کی ناجائز پالیسی اور بقول ان کے ’فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی ان کی سخت اور غیر ضروری عادت‘ کی وجہ سے دونوں جانب پرتشدد انتہا پسندی پروان چڑھی ہے۔ انتہا پسندی امن کی بحالی کی کوششوں کی عدم موجودگی، اسرایل کی آبادکاری کی ناجائز پالیسی اور بقول ان کے ’فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی ان کی سخت اور غیر ضروری عادت‘ کی وجہ سے دونوں جانب پرتشدد انتہا پسندی پروان چڑھی ہے۔

(جاری ہے)

بان کی مون نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا:’یہ ہر لحاظ سے دہشت گردی ہے اور اسرائیلی ریاست دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات کرتی ہے یاد رہے یہ حملہ نابلس کے قریب دومہ نامی گاوٴں میں کیا گیا جس میں ایک فلسطینی خاندان کے مکان کو رات کے وقت آگ لگائی گئی۔اس آگ میں 18 ماہ کا بچہ علی سعد جل کر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے والدین اور بڑا بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :