برطانیہ‘ طیارہ حادثے میں اسامہ کے خاندان کے تین افراد ہلاک

اتوار 2 اگست 2015 09:39

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء) جنوبی برطانیہ میں القاعدہ کے سابق رہنماء اسامہ بن لادن کے خاندان کے تین اراکین طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں سعودی فیر شہزادہ بن ناواف بن عبدالعزیز نے سفارتخانے کی ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ سفارتخانہ طیارہ حادثے میں اسامہ کے خاندان کے افراد کی ہلاکت کا متعلقہ برطانوی حکام کے ساتھ مل کر جائزہ لے رہا ہے اور جلد ان کی لاشیں جنازے اور تدفین کیلئے حوالے کردی جائیں گی۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ میلان میں مالینیسا ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا نجی ائر لائن کا طیارہ جنوبی برطانوی علاقے میں ائرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس مین تین افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی شہریت یا شناخت بارے کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :