پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز میں کراچی ریلوے سکینڈر ی سکول کو انصاف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کی دستخطی تقریب، عارف علوی کی سیاسی جماعت ان کو مبارک ہو‘ آپس کی دوستی اپنی جگہ جبکہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی مخالف اپنی جگہ قائم ہیں:خواجہ سعد رفیق

اتوار 2 اگست 2015 10:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز میں کراچی ریلوے سکینڈر ی سکول کو انصاف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کی دستخطی تقریب کے موقع پر دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی جو آپ کے دوست بھی ہیں ان کو اپنی جماعت می شمولیت کی دعوت دیتے ہیں جوا ب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کی سیاست جماعت ان کو مبارک ہو ۔

(جاری ہے)

یہاں آپس کی دوستی اپنی جگہ جبکہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی مخالف اپنی جگہ قائم ہیں۔ ہم قومی مسئلہ پر کار خیر کیلئے ایک دوسرے کے ساتھی ہیں بلکہ نیکی ‘ ملکی مفاد اور فلاحی کاموں میں دیگر جماعتوں کو بھی مبارکباد ساتھ دینی چاہئے۔