دھڑے بندی ختم کئے بغیر تحریک انصاف کو منظم کرنا ممکن نہیں،جسٹس وجیہہ،پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کا دائرہ کار محدود کردیا جائے، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو ذمہ داری کا احساس دلایا جائے،جہانگیر ترین کی رکنیت ختم کرنے پر عمران خان کا ٹال مٹول،مشاورت کیلئے ٹائم مانگا لیا،عمران،جسٹس وجیہہ ملاقات کی اندرونی کہانی

اتوار 2 اگست 2015 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء) جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین نے عمران خان پر واضح کردیا ہے کہ پارٹی کے اندر سے دھڑے بندی ختم کئے بغیر پارٹی کو منظم کرنا ناممکن ہے ۔ پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کا دائرہ کار محدود کردیا جائے ۔ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والو ں کو ذمہ داری کا احساس دلایا جائے ۔ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین نے یہ تجاویز گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو عمران خان اور جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین کے درمیان ہونے والی اندرونی کہانی کے بارے میں بتایا کہ وجہیہ الدین کا پہلا مطالبہ عمران خان سے جہانگیر ترین کی رکنیت کا خاتمہ تھا کہ وہ پارٹی کے اندرونی طور پر کمزور کررہا ہے جس پر عمران خان نے ٹال مٹول کرتے ہوئے دوستوں اور قریبی ساتھیوں سے مشاورت کیلئے ٹائم مانگا ہے جبکہ وجہیہ الدین نے عمران خان کو پارٹی میں گروپس بنانے والے رہنماؤں سے بھی آگاہ کیا جس سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اس کے علاوہ وجہیہ الدین نے آئندہ پارٹی ٹربیونل کے فیصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور پارٹی میں اصلاحات کرنے پر بھی عمران خان کو آمادہ کرلیا ہے جلد از جلد پارٹی انٹرا انتخابات کرانے ، پارٹی کے مختلف عہدوں کیلئے براہ راست الیکشن کرانے اور ستر لاکھ ممبران کی الیکٹرک لسٹوں کو دو ماہ میں حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے جبکہ ٹرم آف ریفرنس میں اوورسیز کے انتخابات کرانے میں جن مسائل کا سامنا تھا وہ بھی پارٹی الیکشن کمیشن کو ان کے خامیوں کو حل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔