فیصل آباد کی زرینہ رفیق بین الاقوامی کک باکسنگ چیمپئن بن گئی،زرینہ نے چین میں ہونے والے کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پھٹے گلوز سے تیاری کر کے سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا ، ایک طرف 40بڑے ممالک کے کھلاڑی تھے ،ایک طرف تھی پاکستان کے شہر فیصل آبادکے غریب کسان کی غریب بیٹی 20سال کی زرینہ رفیق،جس کے پاس اس ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے نئے گلوز کے پیسے تک نہ تھے لیکن جذبہ بلند تھا،مقابلے کے لئے باکسررنگ میں اترے توزرینہ ایک کے بعد ایک بڑے بڑے ملکوں سے آئی سورماؤں کو پچھاڑ تی گئی اوردیکھنے والے دنگ رہ گئے

اتوار 2 اگست 2015 08:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)غریب کسان کی غریب باکسر بیٹی نے بڑے بڑے ملکوں سے آئے سورماؤں کو پچھاڑ دیا۔ فیصل آبادکی 20سال کی زرینہ نے چین میں ہونے والے کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پھٹے گلوز سے تیاری کرکیسونے کا تمغہ جیت لیااورپاکستان کانام اوربھی روشن کردیا۔ چین کے شہر بیجنگ میں ہونیوالی،ہوشوورلڈ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ،کوئی عام مقابلہ نہیں تھا۔

دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے بڑے بڑے کھلاڑی اس مقابلے میں میدان مارنے کی تیاری میں تھے۔ ایک طرف 40بڑے ممالک کے کھلاڑی تھے اورایک طرف تھی پاکستان کے شہر فیصل آبادکے غریب کسان کی غریب بیٹی 20سال کی زرینہ رفیق،جس کے پاس اس ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے نئے گلوز کے پیسے تک نہ تھے لیکن جذبہ بلند تھااورامید جواں۔

(جاری ہے)

مقابلے کے لئے باکسررنگ میں اترے توزرینہ ایک کے بعد ایک بڑے بڑے ملکوں سے آئی سورماؤں کو پچھاڑ تی گئی اوردیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

زرینہ نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیااورپاکستان کاسرفخر سے بلند کیا۔ زرینہ غریب کسان رفیق کی 20سال کی بیٹی ہے۔ دوبھائیوں اور7بہنوں میں آج ہرکوئی خوش ہے۔ اس چیمپئن شب میں زرینہ کے ساتھ ساتھ فیصل آبادہی کاایک اورنوجوان رانا عباس بھی تھا جس نے سلورمیڈل اپنے نام کیا۔ ان درخشاں ستاروں کو تربیت دینے والے کہتے ہیں کہ زرینہ آنے والے وقت میں لیلی ٰ علی اوررانا عباس مستقبل میں عامر خان بن سکتے ہیں۔پاکستانی معاشرے میں ایک پسماندہ علاقے کی لڑکی کا بین الاقوامی مقابلے کے لئے رنگ میں اترنا ایک مشکل کام ہے لیکن زرینہ نے یہ کردکھایا،دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے یہ درخشاں ستارے حکومتی حوصلہ افزائی کاانتظارکررہے ہیں۔