اپر دیر ،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دس افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

اتوار 2 اگست 2015 10:03

اپردیر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء) اپر دیر کے علاقے ڈروگ درہ میں ٹریفک کے ایک المنا ک حادثے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے ڈروگ کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال تیمر گرہ پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :