یورو ٹنل میں گھسنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں کمی

پیر 17 اگست 2015 09:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء)یورو ٹنل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ کے اختتام تک کیلے کے قریب ایک رات میں یورو ٹنل ٹرمینل میں گھسنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد 2000 سے کم ہو کر 150 ہو گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کیے جانے والے اضافی حفاظتی اقدامات سے ’واضح فرق‘ آیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ نقب لگانے کی کوششیں ’ناقابل قبول‘ ہیں۔

(جاری ہے)

کیلے میں تارکین وطن رات کے وقت چینل کے ذریعے سے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یورو ٹنل کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے 70 لاکھ یوروز خرچ کر رہے لیکن وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس پر اب بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی حکام کی رقم سے یورو ٹنل کی حدود میں اضافی باڑ، بلند دیواروں کی تعمیر اور یورو ٹنل کے پلیٹ فارم کی حفاظت کے لیے بڑی دھاتی رکاوٹوں کی تنصیب کے ذریعے تارکین وطن کے لیے تنل کو عبور کرنا مشکل بنایا جا رہا ہے۔