امدادی ٹیموں کی نااہلی ؛کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا جسد خاکی دھماکے کے چھ گھنٹے بعد نکالا گیا،حادثے کے دو گھنٹے تک ملبے کے نیچے سے ان کی آواز آئی رہی؛ عینی شاہدین

پیر 17 اگست 2015 09:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء)امدادی ٹیموں کی نااہلی کے باعث کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا جسد خاکی دھماکے کے چھ گھنٹے بعد نکالا گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکہ ساڑھے دس بجے ہواہے اور ان کی جسد خاکی کو سوا چار بجے نکالا گیا ہے۔ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی جسد خاکی کو چھ گھنٹے بعد ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ حادثے کے دو گھنٹے تک ملبے کے نیچے سے ان کی آواز موصول ہورہی تھی عینی شاہدین کے مطابق کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی جسد خاکی شناخت ان کے بھانجے سہراب خان نے سوا چاربجے کی ہے۔