کراچی ، رینجرزکی کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک، ہلاک دہشتگردوں زاہد، ناصر، حبیب عرف فوجی کا تعلق کالعدم تنظیم لوچ لبریشن آرمی سے تھا

پیر 17 اگست 2015 09:22

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء )کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں اسماعیل شاہ مزار کے قریب مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے میں اسماعیل شاہ مزار کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزاورپولیس نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت زاہد، ناصر، حبیب عرف فوجی اور اللہ بخش عرف گڈو کے ناموں سے ہوئی۔سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ زاہد، ناصر، حبیب عرف فوجی کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا جب کہ اللہ بخش عرف گڈو ان کا سہولت کارتھا۔ہلاک دہشت گرد کراچی اوراس سے ملحقہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں اور ریلوے ٹریک اڑانے کے علاوہ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :