ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ مو سمیا ت

پیر 17 اگست 2015 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء ) ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر) میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام/رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راوالپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڑوب ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں47 ملی میٹر جبکہ جھنگ46، ٹوبہ ٹیک سنگھ 34، بہاولپور(سٹی 30، ائیرپورٹ 03)، پاراچنار 30، فیصل آباد 18، نورپور تھل ،ملتان 17، ساہیوال15،بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان 13، سبی 07، بہاولنگر 06، کوہاٹ 04، ڈی جی خان، اوکاڑہ، سرگودھا، راولاکوٹ 03، اور بونجی 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ تربت 42، نوکنڈی، سبی، کوٹ ادو اور سکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :