جرم کا ارتکاب ایک جیسا ؛ وزیراعظم نے ایک وزیر کی قربانی دیکر اپنے قریبی ساتھی کو بچا لیا

پیر 17 اگست 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء)جرم کا ارتکاب ایک جیسا مگر وزیراعظم نے ایک وزیر کی قربانی دیکر اپنے قریبیساتھی اور کچن کابینہ کے اہم رکن کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف متعدد بار سابق آئی ایس آئی چیف کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں مگر حکومت نے کان نہیں دھرے اور جب کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے انٹرویو میں خواجہ آصف والا بیان دہرایا تو وزیراعظم ہاؤس سمیت پوری حکومت سیخ پا ہو گئی اور وفاقی وزیر سے فوراً استعفیٰ بھی طلب کر لیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے بیان کے ٹکر ابھی الیکٹرانک میڈیا پر چل بھی رہے تھے کہ چودہ اگست کی تھکاوٹ سے چور وزیراعظم نے از خود ایکسن لیکر پانچ منٹ کے اندر بیان کی تردید کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ پھر بیان اور تصاویر ایک ساتھ چلنے سے عام شہری سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ وزیراعظم ہاؤس کو ایسے بیان کی پیشگی اطلاع تو نہ تھی۔

متعلقہ عنوان :