امریکی فوجیوں کا قتل گمراہ جہادی کا کام ہے: جو بائیڈن

پیر 17 اگست 2015 09:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء) ا مریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جولائی میں چٹانوگا میں بحریہ کے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت ’گمراہ جہادی‘ کا کام ہے۔انھوں نے یہ بات ایسے وقت کی ہے جب سرکاری طور پر اس حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ٹینیسی ٹاوٴن میں میرینز کی ہلاکت کا ایک ماہ مکمل ہونے پر یادگاری تقریب سے خطاب میں انھوں نے مشتبہ ملزم کو ’بھٹکے ہوئے نظریے کا حامی‘ قرار دیا۔

امریکی نائب صدر نے حال ہی میں اپنے بیٹے بو بائیڈن کے بچھڑنے کے جانب بھی اشارہ کیا۔ بو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر کے سابق اٹارنی جنرل تھے اور ان کا مئی میں کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے کہا کہ ’کاش میں یہاں نہ ہوتا، مجھے احساس ہے کہ آپ کے لیے یہاں آنا کتنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

مجھے ذاتی طور پر ان میں سے کسی کو جاننے کا شرف نہیں ہوا لیکن میں پھر بھی انھیں جانتا تھا۔

‘انھوں نے مزید کہا ’میں جانتا ہوں وہ معتبر، یقین رکھنے والے ، رحم دل اور فرض شناس تھے۔ وہ میرے بیٹے تھے، میرے اور بھی ایسے بیٹے ہیں جن کو میں جانتا ہوں۔‘امریکی سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ ’ان کے قتل کا مقصد ابھی تک غیر واضح ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ حملہ آور کے دماغ میں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :