لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ کے رکن خرم شہزاد کو عمر قید کی سزا سنا دی، خرم شہزاد کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم

پیر 17 اگست 2015 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ کے ایک رکن خرم شہزاد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) کی جانب سے دائر ہونے والے پہلے کیس میں عدالت نے خرم کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے رواں سال 13مئی کو راولپنڈی کے خرم کو لاری اڈہ سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ایک دستی بم اور دس کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔

(جاری ہے)

خرم نے لاری اڈے کے واش روم میں ایک بم نصب کرنے کا اعتراف کیا ، جس پر سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بم برآمد کر لیا تھا۔سی ٹی ڈی نے ملزم پر دہشت گردی کی دفعات پر مبنی مقدمہ قائم کیا تھا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم القاعدہ کا رکن اور دہشت گردی کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل میں ملوث تھا۔سی ٹی ڈی پولیس نے تحقیقات اور چالان مکمل ہونے پر ملزم کو اے ٹی سی میں پیش کیا، جہاں گواہان پر جرح کے بعد پریزائڈنگ جج مظفر حسین شاہ نے فیصلہ سنایا۔

متعلقہ عنوان :