2020 اولمپکس کا لوگو تیار کرنے والے ڈیزائنرکی معافی

پیر 17 اگست 2015 09:21

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء)2020 ٹوکیو اولمپکس کا لوگو تیار کرنے والے ڈیزائنر نے معافی مانگتے ہوئے تسلیم کیا ہے ان کی ٹیم نے سنٹوری پرموشن مہم کے ڈیزائن کی نقل کی تھی۔ڈیزائنر پر الزام تھا کہ انہوں نے اولمپک 2020 کیلئے بنایا گیا ڈیزائن کہیں سے نقل کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیزائنر کنجیرو سانو نے یہ معافی اس وقت مانگی جب مشروبات کی بڑی کمپنی کیلئے ان کے بنائے گئے ڈیزائن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کہ کہیں سے نقل کیے گئے ہیں اور پھر سانو ان ڈیزائن سے دستبردار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ بیلجیئن ڈیزائنر اولیویئر ڈیبی 2020 اولمپک کے لوگو کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو عدالت تک لے گئے تھے جہاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ لوگو ان کے تیار کردہ ڈیزائن کی نقل کی مدد سے بنایا گیا ہے۔