فارما سیو سیوٹیکل سیکٹر نیڈرگ ایکٹ میں ترامیم مسترد کر دیں ،2012 میں کی جانے والی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پیر 17 اگست 2015 09:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء) پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کی طرف سے آرڈیننس کے ذریعے ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈی آر اے پی ایکٹ 2012 میں کی جانے والی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب آئندہ دو روز میں اس آرڈیننس کو واپس لے ورنہ دیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے آرڈیننس میں ترمیم کے لئے فارما سیوٹیکل سیکٹر سے کوئی مشاورت نہیں کی ہم حکومت پنجاب کے جعلی ادویہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے جو آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں وہ جعلی ادویہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی بجائے لائسنس یافتہ فارما سیوٹیکل فرموں کے خلاف کارروائی کے لئے بنائے گئے ہیں ۔ حکومت نے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کر کے ڈرگ انسپکٹرز کو لامحدود اختیارات دیئے ہیں ۔ حکومت پنجاب کے ترمیمی ڈرگ ایکٹ کے باعث فارما انڈسٹری بند ہو جائے گی جس سے ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گی ۔