ترکی ، بم دھماکے وفائرنگ سے3 فوجیوں سمیت 4 سیکیورٹی اہلکارہلاک

پیر 17 اگست 2015 09:20

انقرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء ) ترکی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے مشرقی شہربنگول میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عراق کی سرحد سے ملحقہ شہرسیمدنلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارکو ہلاک کردیا۔ دونوں واقعات کی اب تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کالعدم قراردی گئی کردستان ورکرز پارٹی اور حکومت کے مابین جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے ترکی میں پرتشدد واقعات میں 70 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :