کم از کم ایک لاکھ مہاجرین کو یورپی ملک تقسیم کریں، یورپی کمیشن

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:38

بڈا پسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)یورپی کمیشن کے صدر ڈونلڈ ٹْسک نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ پہنچنے والے کم از کم ایک لاکھ تارکین وطن کو تمام یورپی ریاستوں میں تقسیم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان کے ساتھ ملاقات کے بعد ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یکجہتی جیسے الفاظ صرف خالی جملے ہی رہ جائیں گے۔ اس سے قبل ہنگری کے وزیراعظم نے تارکین وطن کے معاملے پر جرمنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کا مسئلہ ان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ جرمنی کا مسئلہ ہے کیونکہ مہاجرین ہنگری نہیں جرمنی میں رہنا چاہتے ہیں۔