شیخوپورہ ، پولیس حراست سے ساتھیوں کوچھڑانے کے دوران اپنی ہی گولیوں سے 4ڈاکو ہلاک

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:07

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)شرقپورکے قریب پولیس حراست سے ساتھیوں کوچھڑانے کے دوران اپنی ہی گولیوں سے 4ڈاکوموقع پرہلاک ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شرقپورپولیس کاایک تھانیدارمحمدنوازخطرناک ملزمان رمضان عرف جانی ،لطیف عرف طیفو،اقبال عرف بالی کوجیل سے ریمانڈپرشرقپورلارہاتھاکہ گیارہ بجے کے قریب رات کوایک نامعلوم ملزم نے پولیس وین پرفائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکوموقع پرہلاک پولیس کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم ڈاکوبھی ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والے نامعلوم ڈاکوسے اسلحہ برآمد،پولیس نے چاروں ڈاکووٴں کی نعشیں قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیجوادی

متعلقہ عنوان :