ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک بار پھر فی تولہ سونا 46 ہزار روپے سے گھٹ کر 45 ہزار روپے کی سطح پر آگیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک مرتبہ پھر ایک تولہ سونا 46 ہزار روپے سے گھٹ کر 45 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔ جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 313 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1127 ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 46 ہزار 100 روپے سے کم ہوکر 45 ہزار 800 روپے ہوگئی اسی طرح 257 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 39 ہزار 257 روپے پر آگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 640 روپے کی سطح پر برقرار رہیں