سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ، اب بھی ون ڈے اور ٹی 20کا بہترین باؤلر ہوں ، سعید اجمل ، کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں، پاکستان کوتن تنہا کئی کامیابیاں دلوائی ہیں، عزت سے ریٹائرہونا چاہتا ہو، انٹرویو

جمعہ 4 ستمبر 2015 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء) قومی آف اسپنر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی، کہتے ہیں کہ وہ اب بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بہترین باؤلر ہوں،غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں آف اسپنر کا کہنا تھا کہ ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں، پاکستان کوتن تنہا کئی کامیابیاں دلوائی ہیں، عزت سے ریٹائرہونا چاہتا ہوں،سعیداجمل کا مزیدکہنا تھا کہ یاسرشاہ اور ذوالفقاربابر ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، ان کی باؤلنگ شراکت کو خراب نہیں کرنا چاہتا، لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں وہ ابھی بھی بہترین باؤلرزمیں سے ایک ہیں،آف اسپنرکا کہنا کہ انہیں نئی باؤلنگ ایکشن کیساتھ ایڈجسٹ ہونیمیں کچھ وقت لگیگا، ٹیم میں واپسی کیلئے صحیح وقت کا انتظارکرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :