ضمنی انتخابات میں عمران خان سے مقابلے کی خواہش تھی جو بھی امیدوار ہو الیکشن لڑنا ہے، ایاز صادق،شیخ رشید میرا لیول نہیں ریکارڈ کی درستگی کیلئے آج سپریم کورٹ جاؤں گا، سابق سپیکر کا بیان

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان سے مقابلے کی خواہش تھی تاہم جو بھی امیدوار ہو مجھے الیکشن لڑنا ہے،شیخ رشید میرا لیول نہیں ریکارڈ کی درستگی کیلئے آج سپریم کورٹ جاؤں گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ ضمنی انتخابات لڑنا ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں وہ سپیکر بن کر بھی اپنے حلقے کے لوگوں سے ملتے رہے،ان کی خواہش تھی کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان خود مقابلہ کریں تاہم تحریک انصاف کا امیدوار کوئی بھی ہو میں نے انتخابات میں حصہ لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پہلے شادی کریں پھر کوئی اور بات کریں،شیخ رشید میرا لیول نہیں خواجہ سعد رفیق بارے سوال پر کہا کہ سعد رفیق کا معاملہ اور ہے وہ فی الحال انتخاب نہیں لڑ رہے۔انہوں نے کہا کہ قصور الیکشن مشینری کا تھا اور فیصلہ میرے خلاف آیا مجھے یہ سمجھ نہیں کہ جرمانہ کیوں کیا گیا،ریکارڈ کی درستگی کیلئے آج سپریم کورٹ جارہا ہوں