سعودی عرب ،قتل کے مجرم کا سر قلم،رواں برس 130 افراد کے سر قلم کئے جاچکے ہیں

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)سعودی عرب میں گزشتہ روز قتل کے ایک اور مجرم کا سر قلم کر دیا گیا ، اس کے ساتھ ہی اس ملک میں سزائے موت پانے والے مجرمان کی تعداد ایک سو تیس تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔ ایک معروف غیر ملکی خبر رساں ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ستاسی افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ رواں برس جن افراد کے سر قلم کیے گئے ہیں، ان میں ایسے متعدد پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، جو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں سزا یافتہ تھے۔

متعلقہ عنوان :