لاہور،عبدالقادر گیلانی کے سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر احمد خان نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے سکیورٹی گارڈ محمد خان کو فائرنگ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ملزم کو ہدایت کی ہے کہ چار لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے یہ حکم ملزم اور مقدمے کے مدعی تنویر احمد میں راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر جاری کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے کہ اس نے گزشہ برس عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ جاتے ہوئے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :