بھارت، حیدرآباد میں ” عید الاضحی“ پر قربانی پر پا بندی عائد ، مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)بھارت کے شہر حیدرآباد کے کمشنر راہول بوجاء نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار” عید الاضحی“ پر قربانی پر پا بندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر کے مسلمانوں میں بے چینی پیدا کر دی مگر بعد میں صوبے کے ڈپٹی چیف منسٹر محمدمحمود علی نے کمشنر کی طرف سے کمشنر سے حکم امتناہی کی وضاحت طلب کی گئی تو کمشنر راہول بو جاء جاری شدہ اپنے ہی احکامات سے مکر گیا اور انتظامی غلطی کا اظہار کرتے ہوئے لا علمی ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جعلی سیکولربھارت میں جہاں اقلیتیں غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں وہاں پر مسلمان آبادی سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بھارت میں اقلیتی کمیونٹی کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا خاص طور پر مسلمانوں کو آئے روز طرح طرح کی تکلیفوں سے دوچار کر دیا جاتا ہے ۔ کمشنر نے پہلے مسلمانو ں کے مذہبی تہوار” عید الاضحی“ پر قربانی کی سنت ادا کر نے پر پا بندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے پھر ان احکامات سے مکر گیا اور ایک بھارتی اخبار میں مذہبی تہوار” عید الاضحی“ پر قربانی پر پابندی لگانے کی شائع شدہ خبر سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا

متعلقہ عنوان :