کرپشن اسکینڈل،گوئٹے مالا کے صدر مستعفی

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:38

گوئٹے مالا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)ایک کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد گوئٹے مالا کے صدر اوٹو پیریز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قبل ازیں سرکاری پراسیکیوٹر نے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اس ملک کے قانون سازوں نے چونسٹھ سالہ پیریز کو حاصل استثنیٰ کے خاتمے کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے بعد ملکی صدر اور سابق جنرل کے خلاف کرپشن کے الزام میں مقدمہ چلانا ممکن ہوا تھا۔

صدر پر الزام ہے کہ ملکی کسٹم سروس کی ایک اسکیم میں کئی ملین ڈالر کے فراڈ کے پیچھے اْن کا ہاتھ ہے۔ پیریز حکومت پر کرپشن کے متعدد الزامات عائد کیے جا چکے ہیں لیکن قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ نہیں چلایا جا سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :