ملائیشیا،کشتی الٹنے سے 14 افراد ہلاک

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:39

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب ایک کشتی الٹ گئی ہے، جس کے نیتجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ مصروف ترین آبی گزر گاہ آبنائے ملاکا کے قریب پیش آیا ہے اور یہ کہ اس کشتی پر تقریباایک سو افراد سوار تھے۔ ملائیشیا کے مقامی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہی گیروں کی طرف سے اطلاع کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی تھیں۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کشتی پر تارکین وطن سوار تھے تاہم سرکاری حکام نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :