تین بہنوں کے ہاں ایک ہی دن، ایک ہی ہسپتال میں بچوں کی ولادت

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:39

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء) آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں نے ایک ہی دن، ایک ہی ہسپتال میں ایک ساتھ بچوں کو جنم دیا ہے جبکہ ان کی چوتھی حاملہ بہن کے ہاں ولادت کچھ دن کی تاخیر سے ہو گی۔تینوں کزنز آئرلینڈ کی میو کاوٴنٹی میں کیسل بار کے میو جنرل ہسپتال میں پیدا ہوئے۔یہ تمام بہنیں کاوٴنٹی روسکامن کے علاقے کلون فیڈ میں قریب قریب ہی رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ بچوں کی ایک ہی وقت میں پیدائش محض اتفاقی ہے اور پہلے سے طے شدہ نہیں تھی۔میو جنرل ہسپتال کے عملے کے مطابق تینوں بچے صحت مند ہیں اور تیزی سے پرورش پا رہے ہیں۔ ہسپتال کا عملہ اس خاندان میں ہونے والے اس عجیب و غریب اتفاق پر حیران ہے۔ ہم سب ان چار بہنوں کے متعلق یہ خوشگوار حقیقت جاننے کے بعد اسی کے بارے سوچ رہے ہیں کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہمارے علم کے مطابق اب سے پہلے اس ہسپتال میں ایسا کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے۔