دنیا کو جھنجھوڑ دینے والے ایلان کی کوبانی میں تدفین

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:15

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء)شام سے یونان جانے کی کوشش میں ڈوب کر مر جانے والے ایلان کردی نامی بچے اور ان کے اہل خانہ کی تدفین شام کے شہر کوبانی میں کر دی گئی ہے۔ترکی کے ساحل پر اوندھے منہ پڑے ایلان کردی کی تصویر نے دنیا کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے بودرم جزیرہ نما سے یونان کے جزیرے کوس جانے کی کوشش میں ایلان، اس کا پانچ سالہ بھائی گالپ اور والدہ ریحان کشتی ڈوب جانے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔ان کی لاشیں ترکی سے کردوں کے زیرِ قبضہ شامی شہر کوبانی لائی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایلان کے والد تین لاشوں سمیت ترکی کے سرحدی شہر سے کوبانی میں داخل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :