شاہراہ ریشم کی تعمیر نو کیلئے کوشاں ہیں‘ افغان صدر،پر امن‘ مستحکم اورخوشحال افغانستان خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے‘ اشرف غنی کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) افغانستان صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان قدیم شاہراہ ریشم کی تعمیر نو اور ملک کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان روابط کیلئے علاقائی حب بنانے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھٹی علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سڑکوں کی ترقی پر اربوں ڈار خرچ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان ایشیاء کے دل مین اقتصادی حب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایشیائی کانٹینٹل معیشت کے خواہاں ہیں۔ اور اس کے لئے شاہراہ ریشم کی بھی تجدید نو کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پر امن خوشحال اور مستحکم افغانستان خطے کے تمام ممالک کے بہترین مفاد میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :