صوبائی حلقہ پی کے 93 میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کر ائے جائیں،پیپلزپارٹی کا مطالبہ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز مشرف کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمشن سے خیبرپختونخواہ کے صوبائی حلقہ پی کے 93 میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا سابق وزیراعظم راجہ پرویز مشرف نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 93 اپر دیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کامقابلہ جماعت اسلامی کے امیدوار اور حکومتی اتحاد سے حکومتی اتحاد و انتظامیہ کے ذریعے دھاندلی کر سکتا ہے لہذا حلقے میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں انہوں نے کہاکہ اپر دیر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے ہی خراب ہے اور انتخابات میں مزید خراب ہوسکتی ہے فوج کی موجودگی میں انتخابات سے امن و امان کی صورتحال بھی بہتر رہ سکتی ہے۔