شامی ارب پتی نے مہاجرین کیلئے جزیرہ خریدنے کی پیشکش کر دی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:20

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) شام کے ارب پتی آدمی نے شامی تارکین کی ا آبادکاری کے لیے جزیرہ خریدنے کی پیش کش کر دی ہے۔شامی تارکین کی ہجرت کی دلسوز خبروں اور منظر کشی کے بعدآخرکوئی فرشتہ میدان میں آہی گیا ، شام سے تعلق رکھنے والے ٹیلی کوم ٹائیکون نجیب انسی ساویرس نے اس بات کا اعلان ٹوئیٹر پر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں لکھا کہ وہ یونان اور اٹلی میں شامی مہاجرین کے لیے جزیرہ خریدنے کے لیے تیار ہیں ، اگر مجھے اس کی اجازت دی گئی تو مہاجرین کی آبادکاری کے لیے یونان یا اٹلی میں جزیرہ خریدوں گا۔

رواں سے جنوری سے اب تک 23 ہزار مہاجرین ہجرت کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں ، زیادہ تر مہاجرین ہجرت کے لیے سمندری راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔اپنے ٹی وی اں ٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یونان اور اٹلی کے حکومتوں کو میری آفر پر غور کرنا چاہئے ان کے سینکڑوں جزیرے ایسے ہیں جو کہ ویران ہیں اور وہاں لوگوں کو آباد کیا جا سکتا ہے۔