حجاج کرام اور عمرہ زائرین کیلئے موبائل فون پر اہم معلومات کی فراہمی کیلئے دو نئی ایپلیکیشنز متعارف

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) سعودی حکام نے حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو موبائل فون پر اہم معلومات کی فراہمی کیلئے ”حج مبرور“اور”دین اسلام“ کے نام سے دو نئی ایپلیکیشنز متعارف کرادیں۔

(جاری ہے)

کنگ فیصل ایوارڈ حاصل کرنے والے سعودی عالم دین محمد مصطفےٰ اعظمی نے ان موبائل فون ایپلیکیشنز کا اجراء کیا۔ فون ایپلیکیشنز نجیب قاسمی نے تیار کی ہیں۔ جوپلے سٹور یا ایپ سٹور پر نجیب قاسمی ٹائپ کرکے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔حج مبرور حج اور عمرہ بارے تین کتابوں،9 تقاریر، 21آرٹیکلز اور ایک حج وعمرہ پریزینٹیشن پر مشتمل ہے۔ د ین اسلام انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر175 آرٹیکلز،75 تقاریر اور7 کتابوں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :