محمد حفیظ کے پلاٹ کا معاملہ حل نہ ہوسکا ، وزیراعلیٰ کی ہدایت حفیظ کی ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات ،سیکرٹری نے ایک بار پھر انصاف کی یقین دہانی کروادی، آل راؤنڈر نے پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کردیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ کے پلاٹ کا معاملہ حل نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ، گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے پلاٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پرڈپٹی سیکریٹری سے ملاقات کی اور سیکریٹری نے محمد حفیظ کو پھر انصاف کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ اگر قومی ہیروز کا یہ حال ہے تو عوام کا کیا بنے گا ،محمد حفیظ کو فوری طور پر قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کے ڈپٹی سیکریٹری نے محمد حفیظ کو پیسوں کی واپسی کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے جبکہ محمد حفیظ کا کہناہے کہ کاشف نامی پراپرٹی ڈیلر کو بھی گرفتار کیا جائے۔