راولپنڈی،ایان علی پر قسمت کی دیوی مہربان ،فرد جرم پھر عائد نہیں ہوسکی ،خصوصی کسٹم عدالت کی کسٹم حکام کو ہائیکورٹ میں شریک ملزمان کے کیس کی جلدی سماعت کی درخواست اورآئندہ سماعت پر مقدمہ کا مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت ، سماعت 15ستمبر تک ملتوی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء)غیرملکی کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث مشہور ماڈل آیان علی پر قسمت کی دیوی مہربان ،فرد جرم پھر عائد نہیں ہوسکی ، خصوصی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کسٹم حکام کو ہائیکورٹ میں شریک ملزمان کے کیس کی جلدی سماعت کی درخواست دینے اورآئندہ سماعت پر مقدمہ کا مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ، گزشتہ روز ماڈل ایان علی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، سماعت کے دوران انکے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے دو گواہ کو ملزمان قرار دیا ہے، جنکی جانب سے عالت عالیہ میں رٹ دائر کی گئی ہے،جسکا فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

اس پرعدالت نے کسٹم حکام کو ہدایت کی کہ عدالت عالیہ سے درخواست کی جائے کہ وہ ممتاز علی وغیرہ کی رٹ پٹیشن پر جلد از جلد کاروائی کرے، یہ بھی ہدایت کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کے بعد سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت سے باہر آکر ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ایان علی بین الاقوامی شہرت کی حامل ماڈل اور شاعرہ ہیں۔ان کے مختلف بین الاقوامی کمپنیوں سے کنٹریکٹ سائن ہیں، مقدمہ کی وجہ سے وقت نہ دینے کے باعث انکا مالی نقصان ہو رہا ہے۔اور انکو ان کمپنیوں کو ڈالرز میں ہرجانہ دینا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :