یورپ کا ہر چرچ زون یا پیرِش ایک خاندان کو پناہ دے، پوپ

پیر 7 ستمبر 2015 09:10

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے کہا ہے کہ سارے براعظم یورپ میں ہر گرجا گھروں کے مختص زون مہاجرین کی کم از کم ایک فیملی کو پناہ دے۔

(جاری ہے)

ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے تمام مسیحیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خیر سگالی اور یکجہتی کے جذبے کا اظہار کریں۔ پوپ کی جانب سے یہ اپیل اْن کے اتوار کے روایتی خطاب میں جاری کی گئی۔ ویٹیکن سٹی میں قائم دو چرچ پیرِشز نے اگلے دنوں میں ایک ایک خاندان کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :