ڈچ خاتون صحافی ترکی میں دوبارہ گرفتار

پیر 7 ستمبر 2015 09:13

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء)ہالینڈ کی خاتون صحافی فیڈریکا گیئرڈنک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ اْسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترک سکیورٹی حکام کے مطابق ڈچ صحافی کو علاقے میں مخدوش حالات کے تناظر میں حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ خاتون کو صحافتی سرگرمیوں کی مناسبت سے حراست میں ہر گز نہیں لیا گیا ہے۔ فیڈریکا گیئرڈنک کو رواں برس ایک ترک عدالت نے مقدمہ خارج کرتے ہوئے بری کر دیا تھا۔ سابقہ مقدمے میں خاتون صحافی کو کرد عسکریت پسندوں کی حمایت میں پرپیگنڈا کرنے کا الزام کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :