کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل پاؤں کی تین انگلیوں سے محروم

پیر 7 ستمبر 2015 08:48

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل پاوں کی تین انگلیوں سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز مارٹن گپٹل اپنے بائیں پاوں کی تین انگلیوں سے محروم ہیں۔ مارٹن گپٹل اپنی زندگی میں متعدد مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں۔ 14 سال کی عمر میں ایک حادثے میں وہ اپنے بائیں پاوں کی تین انگلیوں کو کھو بیٹھے تھے۔

اس حادثے کو یاد کرتے ہوئے گپٹل کا کہنا ہے کہ وہ حادثہ ان کی زندگی کا سب سے تکلیف دہ وقت تھا۔

(جاری ہے)

مارٹن گپٹل کے والد کا بتانا ہے کہ اس حادثے کے بعد ان کے بیٹے مزید مضبوط ہوگئے تھے اور حالات کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرنا سیکھ گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد جب گپٹل کو معلوم ہوا ہے وہ دوبارہ اپنے پیروں پر چل پائیں گے تو پھر اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے ہر مقصد کے حصول کیلئے کڑی محنت کی۔ کیوی بلے باز کے والد کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گپٹل کو احساس ہوا کہ صرف ایک ہی لمحے میں زندگی ختم ہو سکتی ہے لہذا اس لمحے کی آمد سے قبل ہی اپنے حصے کی ذمہ داریوں کو پورا کرلیا جائے اور زندگی بھرپور طریقے سے جی لی جائے۔

متعلقہ عنوان :